بنوں:- دہشت گردوں کے خلاف بنوں پولیس کی کامیاب کاروائی ۔۔
بنوں: گزشتہ روز تھانہ ٹاؤن شپ کے حدود میں دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار پشم خان کو شہید اور دوسرے اہلکار شاہ ولی خان کو زخمی کرکے فرار ہوئے تھے۔ جن کو گرفتار کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال کی خصوصی ہدایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
کل رات پولیس کی خصوصی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر ماسٹر کورونہ لنڈی جالندھر نزد انڈس ہائی وے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ لگایا۔ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس اہلکاروں نے بھی دہشت گردوں پر حق خفاظتی خود اختیاری اور دہشتگردوں کے فرار کو روکنے کیلئے جوابی فائرنگ شروع کی۔ کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جب فائرنگ کا سلسلہ رکا۔تو دوران سرچ دو دہشت گرد ہلاک پائے گئے۔
دونوں دہشت گرد گزشتہ روز بنوں پولیس کے اہلکار پشم خان کو شہید کرنے اور کانسٹیبل شاہ ولی خان کو زخمی کرنے کے مقدمے میں بنوں پولیس کو مطلوب تھے۔ دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود بھی برآمد ۔ واضح رہے کہ ہلاک شرپسند دیگر دہشت گردی کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔