Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

بیرون ملک سے آنے والے منکی پاکس کے مُشتبیہ کیسزکیلئے دو ہسپتال مختص

پشاور : محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے باہر سے آنے والے منکی پاکس کے مُشتبیہ کیسز کیلئے دو ہسپتال مخصوص کردیے.
افغانستان بارڈر سے آنے والے متاثرہ افراد کیلئے لنڈی کوتل ہسپتال میں کم از کم پانچ بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا۔

باچاخان ائیرپورٹ سے آنے والے منکی پاکس متاثرہ افراد کیلئے پولیس سروسز ہسپتال میں علیحدہ وارڈ کے قیام کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

دونوں ہسپتالوں کے متعلقہ فوکل پرسن کو محکمہ صحت سے اس بابت روابط استوار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

بیرون ملک سے آنے والے منکی پاکس کے مُشتبیہ کیسزکیلئے دو ہسپتال مختص

Shopping Basket