بینک آف خیبر جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) دوسری بینک آف خیبر جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ انڈر 15 کواٹر فائنلز میں نجم الثاقب، ریان خان، حمد اللہ اور عبدالحسیب جبکہ انڈر 19 کواٹر فائنلز میں محمد زید، ارشد، حاشر شاہ اور تیموں خان نے میچز جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، گرلز سنگل پہلے کواٹر میں فریال ارشد نے خکلہ کو شکست دی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر کاشف فرحان، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امجد خان، آرگنائزنگ سیکرٹری صداقت شاہ، فیمیل کوچ بشریٰ، میل کوچز حیات اللہ، ندیم خان، ملک فراز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، بینک آف خیبر، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی تعاون سے خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں متعدد میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔بوائز انڈر15 کیٹگری کے پہلے کواٹر فائنل میں چارسدہ کے نجم الثاقب نے مردان کے شیراز کو 21-10,21-19 سے شکست دی دوسرے کواٹر میں پشاور کے ریاں خان نے ایمل کو 21-13,21-7 سے تیسرے کواٹر میں حمد اللہ نے احتشام کو 21-4,21-7 سے ہرایا آخری کواٹر میں عبداللہ حسیب نے حسنین کو 21-12,21-15 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، انڈر 19 کواٹر فائنلز میں محمد زید نے مظہر کو دوصفر، ارشد نے شعیب خان کو 21-12,21-12 سے شکست دی، تیسرے میچ میں حاشر شاہ نے معاذ احمد کو 21-14,21-14 سے شکست دی جبکہ بنوں کے تیمور خان نے بونیر کے سعد وقاص کو دو ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 17 سنگلز میں قاری عمر نے ریان کو 21-16، 21-13، تہامی نے حسیب اللہ کو اکیس تیرہ، اکیس سولہ، شہاب نے عبدالحسیب کو 21-18 اور 21-13 سے، شاہد علی نے زوار کو 21-17 اور 21-19 سے، انڈر 15 میں نجم الثاقب نے ایوب کو 21-16 اور 21-14 سے، شیراز نے عزیر شاہ کو 21-15 اور 21-13 سے، ریان نے ہلال کو 21-17 اور 21-15 سے، عبدالحسیب نے احمد علی کو 21-16 اور 21-16 سے، حمد اللہ نے حسنین کو 21-16 اور 21-19 سے، حسنین نے طلحہ کو 21-16 اور 21-18 سے، محمد زید نے عمر خان کو 21-16 اور 21-18 سے، مظہر حیات نے عمیر کو 21-18 اور 21-14 سے، شعیب خان نے عمر فاروق کو 21-18 اور 21-16 سے جبکہ حاثر نے محسن علی کو 21-16 اور 21-18 سے ہرایا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket