امن و کھیل کانفرنس میں شرکت کے لیئے کے لیئے بین الاقوامی مندوبین پاکستان آمد۔ مختلف ممالک سے آنے والے مندوبین کو قلعہ بالا حصار، مچنی چیک پوسٹ، خیبررائفل آفیسرز میس، اسلامیہ کالج پشاور، بی آرٹی اور سیٹھی ہاؤس کادورہ کرایا گیا۔
پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن کے زیراہتمام چارروزہ بین الاقوامی امن اور سپورٹس کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کو پشاور اور خیبرکے سیاحتی مقامات کی سیر وتفریح کرائی گئی۔ پشاورپہنچنے والے مندوبین نے قلعہ بالا حصار، مچنی پوسٹ، خیبررائفل میس، اسلامیہ کالج پشاور، بی آرٹی ٹریک اور اندرون شہر سیٹھی ہاؤس کی سیر و تفریح کرائی گئی۔
خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، محکمہ کھیل خیبرپختونخوا، بینک آف خیبر، اے آئی پی ایس ایشیاء اور خیبرپختونخوا سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ کانفرنس میں کوریا سے تعلق رکھنے والے ایشیئن سپورٹس جرنلسٹ فیڈریشن کے صدر ہی ڈان جانگ(Hee Din Jung)، نیپال سے نیرنجن (Niranjan)، سعودیہ عرب کے اواد بن مبارک (Awad Bin Mubarak)، سری لنکا کے راماکرشن کاروپائی (Ramakrihnan Karuppaih)، ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والے اظہر اتن (Izahar Atan)، آزربائیجان سے الدر اسماعیلوف(Eldar Ismayilov)، عمانیوئیل (Emanuel Fantanean)، ہنگری کی آنا زیلاگئی(Anna Szilagyi)، یورپ سے تعلق رکھنے والی نرگس محمودزادئے(Nargiz Mahmudzade)، افغانستان اور دیگرممالک کے مندوبین شریک ہیں
۔بین الاقوامی کانفرنس کے مندوبین کو کانفرنس سے قبل پشاور اور ضلع خیبر قدیم اور تاریخی مقامات کی سیر کروائی گئی جس میں قلعہ بالا حصار، مچنی فورٹ، خیبررائفلز، قدیم اور تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج اور سیٹھی ہاؤس شامل ہیں۔ مہمانوں کیلئے خیبر رائفل میس میں خیبرپختونخوا کے روایتی رقص پیش کئے گئے جن میں محسود ڈانس، خٹک ڈانس، چترال ڈانس اور بیٹھنی ڈانس پرفارمنس شامل تھیں۔ روایتی موسیقی اور ڈھول کی تھاپ نے مہمانوں کو بھی رقص کرنے پر مجبور کردیا۔ ایشیئن سپورٹس جرنلسٹ فیڈریشن کے صدر ہی ڈان جانگ نے کہا کہ میں 2017کے بعد دوسری مرتبہ پاکستان آیا ہوں جبکہ پہلی مرتبہ پشاور آیاہوں اور یہاں آ کر بہت اچھا لگا۔ جس طرح یہاں کے لوگوں نے محبت دی اور مہمان نوازی کی۔ بدقسمتی سے اس خطے نے بہت سخت وقت دیکھا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے لوگوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔ پاکستان کے لوگ کھیلوں اور امن سے محبت کرتے ہیں اور بین الاقوامی امن و کھیل کانفرنس کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ پشاور سے پوری دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا جائے۔ میری خواہش ہے پاکستان میں امن کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال رہیں۔