پشاور : بی آر ٹی میں مزید 86 نئی بسیں جلد شامل کی کی جائیں گی ۔ ترجمان ٹرانس پشاور، صدف کامل کے مطابق ان یہ بسیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور تیاری کے فورا بعد چین سے پشاور (پاکستان) کیلئے روانہ کردی جائینگی۔
نئی بسیں ترجیحی بنیاد پر پشتخرہ چوک تا صدر (بعد از اجازت نامہ کینٹونمنٹ بورڈ) اور پیرزکوڑی تا ملک سعد شہید سٹیشن چلائی جائیں گی ۔اس کے علاوہ مزید نئے روٹس کا اجراء خیبر پختون خواہ اربن موبلٹی اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا۔ بسوں کی تعداد میں موجودہ اضافہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ روزانہ سواریوں کی تعداد 250،000 سے تجاوز کر گئی ہے جس میں 25 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔ان بسوں کے سسٹم میں شامل ہونے سے بی آر ٹی میں بسوں کی مجموعی تعداد 244 ہوجائیگی۔