پشاور: آج سے زو پشاور کے نئے روٹ DR-11 کا آغاز کر دیا جاۓ گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق یہ سروس مال آف حیات آباد تا فیز 6 ٹرمینل براستہ فیز 1 چلائی جائے گی۔
مال آف حیات آباد سے پہلی بس صبح 6:15 چلے گی جبکہ آخری بس شام 7 بجے روانہ ہو گی۔
فیز 6 ٹرمینل سے پہلی بس صبح 6:15 بجے چلے گی جبکہ آخری بس شام 7:30 بجے روانہ ہو گی۔اس روٹ میں فیز 6 ٹرمینل، شیر شاہ مارکیٹ، گورنمنٹ کالج، اتوار بازار، زرغونی مسجد، لالازار، فیز-1، شمع مارکیٹ، خیبر پارک، حیات آباد پولیس سٹیشن، قرطبہ یونیورسٹی، فیز- 3، باب پشاور اور مال آف حیات آباد کے سٹیشنز شامل ہوں گے۔
روٹ DR-11 کی بس مال آف حیات آباد میں پلیٹ فارم نمبر 3 پر رکے گی۔