تربت :خفیہ اطلاع پر آپریشن، 7دہشت گرد ہلاک

تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت کے مضافاتی علاقے گورچوپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے اپنے کیمپ سے فرار کی کوشش کی اور فورسز پر فائر کھول دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کمانڈر حاصل ڈوڈو اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد مکران میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket