ریسکیو1122 خیبر کی تین ٹیموں نے جمرود کے علاقے میدانک کے پہاڑی سلسلے میں لاپتہ بچوں کو ریسکیو کرلیا ۔
ریسکیو1122 ٹیمیں تین مختلف اطراف سے جائے مقام تک پہنچنے کے لیے روانہ کی گئیں جنھوں نے بچوں کو کاپر تنگی کے راستے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزضلع خیبر کے علاقہ جمرود کی پہاڑوں مقامی بچے خراب موسم کی وجہ سے راستہ بھٹک گئے تھے اور حکومت سے اپیل کی گئی کہ پہاڑوں میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کیا جائے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ خیبر سے رابطہ کرکے ڈپٹی کمشنر کو راستہ بھٹکے بچوں کو ڈھونڈنے کے لئے دستیاب تمام وسائل اور افرادی قوت بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔