ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی جمرود میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اگاہی واک کا آغاز تحصیل کمپلیکس جمرود سے ہوا جو کہ تاریخی باب خیبر پر اختتام پزیر ہوا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نصیر عباس خلیل کی سربراہی میں خیبر پولیس، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، ریسکیو 1122 خیبر، محکمہ انڈسٹریز و کامرس اور جمرود سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشران نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک شرکاء نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام انسانی حقوق کی آگاہی مہم کو سراہا جس سے لوگوں میں شعور اجاگر ہوگا۔حکومت خیبرپختونخوا انسانی حقوق کو عالمی معیار کے مطابق یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔