جمعیت علماء اسلام کی عمران خان کی نااہلی کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر

سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ
جمعیت علماء اسلام نے عمران خان کو نااہل قرارا دینے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی۔
سینئیر قانون دان کامران مرتضٰی کی وساطت سے جےیوآئی کے رہنما مولانا احمد علی نے عمران خان کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست گزار نے عمران خان کو سرکاری وعوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی۔
عمران خان نے دوران عدت بشریٰ بی بی سے شادی کی، اور دوران عدت شادی غیرشرعی عمل ہے، درخواست میں موقف۔
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے متعدد خواتین اور ایک خواجہ سراء کے ساتھ ناجائز جنسی تعلقات رہے ہیں لہٰذا عمران خان آئین پاکستان کے رو سے صادق اور امین نہیں رہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان سے منسوب آڈیو لیکس میں خواتین کے ساتھ بیہودہ گفتگو سے واضح ہے عمران خان تا حال ایک پلے بوائے کی طرح ذندگی گزار رہا ہے۔
پٹیشن میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے میچز کے دوران اپنے سابق سالے بن گولڈ سمتھ کو جوابازی میں مدد کی اور حاصل ہونے والی رقم سے قرضے اتارے۔
درخواست میں واضح موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نے اقتدار کے حصول کے لئے سائفر کے ساتھ کھیل کر نہ صرف پاکستان کے بیرون دنیا سے تعلقات خراب کئے بلکہ آئی ایم آیف کا پروگرام ڈی ریل کر کے ملکی سلامتی اور معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا اور اس کےلئے اپنے وزیروں کا استعمال کیا۔
درخواست گزار نے پٹٰیشن میں سائفر سازش، امپورٹڈ حکومت، فوج کے سابق اعلیٰ عہدیداران کے کردار اور انتظامی امور سے متعلق عمران خان کے 60 سے ذائد یو ٹرنز کا ذکر کیا ہے جس سے ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔
عمران خان صادق و امین نہیں رہے ، نا اہل کیا جائے، دراخواست میں موقف

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket