پشاور( )خیبرپختونخواکے6 جنوبی اضلاع میں 14مارچ بروزہ پیر سے انسدادپولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 5سال سے کم عمر کے 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس بات کا فیصلہ انسدادپولیو کے لئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر(ای او سی) صوبہ خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے ای او سی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر ای او سی زمین خان، صوبائی محکمہ صحت،ای پی آئی کے اعلیٰ حکام، عالمی ادارہ اطفال (یونیسیف)،ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف اور دیگر معاون اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ای او سی کوآرڈینیٹر عبدالباسط اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہینگے انسدا پولیو مہم بنوں، لکی مروت، ٹانک،ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں چلائی جائیں گی جس کے دوران 5سال سے کم عمر کے 10لاکھ 73ہزار899 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گیااس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 5ہزار 711ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 5ہزار 147موبائل ٹیمیں،278فکسڈٹیمیں،249ٹرانزٹ اور 37رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے1ہزار390ایریا انچارجزکی تعیناتی عمل میں
لائی گئی ہے جبکہ مہم کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے میڈیا کے بھرپورتعاون کو سراہااور کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پولیو مہمات کا انعقاد بچوں کی صحت اور تحفظ کے لئے حکومت، ایمرجنسی آپریشن سنٹر، معاون اداروں اور پولیو ورکرز کے عزم کی عکاسی ہے اس لئے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص والدین بچوں کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے آگے آکر ان مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔