جنوبی وزیرستان میں فرنٹئر کور ساوتھ کی جانب سے بارودی سرنگوں اور دیگر دھماکہ خیز موادکے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی۔
آگاہی مہم کے دوران بتایا گیا کہ مشکوک یا دهماکہ مواد کھیتوں یا آپ کے گھروں کے آس پاس ہوسکتے ھیں.یہ مختلف رنگوں اور مختلف شکل کے ہوتے ھیں اور کھلونوں کی شکل میں بھی ہوسکتے ھیں.یہ دیکھنے میں بلکل بے ضرر ہوتے ہیں لیکن کسی بھی وقت پهٹ سکتے ھیں.کبھی بھی مشکوک اشیاء کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی اٹھانے یا ہلانے کی کوشش کریں.
علاقے میں بارودی سرنگیں بھی ہوسکتے ہے جو کہ عموماً نظر نہیں آتیں لہذا چلنے پھرنے میں احتیاط کریں.
مرے ہوئے جانوروں فوجی دفاعی علاقہ اور گھاس پھوس والی جگہوں سے دور رہیں.پیدل چلتے ہوۓ عمومی راستوں کا استعمال کریں اور ضرورت پڑنے پر مقامی لوگوں سے مشورہ کریں.سفر کے دوران اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں مشکوک راستوں اور دھماکہ خیز مواد سے دور رہنے کے لئے رہنمائی کریں