جونیئر ومسٹر پشاور کے مقابلے ابوبکر اوروقار نے جیت لئے

پشاورباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جونیئرو مسٹرپشاورکے مقابلے ابوبکر خان اوروقار احمد (اسدبا چاجیم )نے جیت لئے مقابلوں کی تقریب کے چیف گیسٹ پی ایس پی آفیسر حاجی رفعت اللہ خان تھے جبکہ مہمان خصوصی ملک زیب خان اور شاہد امان bodybuilding in peshawar،ایشین جیم کے سرپرست اعلی شاہد خان آفریدی اور ایشین جیم کے صدر حیدرخان تھے اس موقع پر نشترہال تماشائیوں سے کھچا کھچ بھراہوا تھا مقابلے خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمن کے زیرنگرانی منعقد ہوئے ان مقابلوں میں تین درجن سے زائد تن سازوں نے شرکت کی جونیئرپشاورکی60کلوگرام کی کلاس اسد باچا جیم کے ابوبکر خان نے،65کلوگرام کی کلاس شاہ جیم کے عبداللہ شاہ،اور65کلوسے زائد کی کلاس آکسیجن جیم کے صابر جمیل نے ون کی جبکہ مسٹر پشاورکی65کلوگرام کی کلاس جان جیم ٹوکے باسط خان،سترکلوگرام کی کلاس عنایت جیم کے افضل خان،75کلوگرام کی کلاس برادرجیم کے عثمان علی اور75کلوگرام سے زائد کی کلاس اسد باچاکے وقار احمد نے ون کی جبکہ فائنل مقابلہ میں جونیئرکاٹائٹل ابوبکرخان اور مسٹر پشاور کا ٹائٹل وقار احمد نے اپنے نام کرلیا مقابلوں کی تقریب سے اپنے خطاب میں پی ایس پی آفیسر حاجی رفعت اللہ خان نے کہاکہ مقابلوں میں تن ساز نوجوانوں کا جذبہ دیدنی ہے اوریہ مقابلے ملک میں منشیات کے خلاف سب سے بڑی کاوش ہیں آخر میں چیف گیسٹ اورمہمانان خصوصی نے مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں ٹرافیاں،میڈلز،اسنادتقسیم کیں جبکہ مسٹر پشاور کاٹائٹل جیتنے والے تن ساز کوموٹرسائیکل اور جونیئرکاٹائٹل جیتنے والے کو نقد تیس ہزار روپے انعام کے طور پر دئیے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket