خیبرمیڈیکل کالج پشاور انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا

پشاور:خیبرمیڈیکل کالج پشاور انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز خیبر میڈیکل کالج پشاور میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب مہمان خصوصی تھے جنہوں نے سپورٹس گالا ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر میڈیکل کالج محمد علی ‘پروفیسر ڈاکٹر حکیم خان آفریدی’ڈاکٹر سید ‘ڈاکٹر فرزند’ڈاکٹر ضیاء اور دیگر فیکلٹی ممبران شامل تھے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمحمود اورنگزیب نے ونر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رنر اپ کھلاڑیوں کے حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ سپورٹس ہمیں سپورٹس مین شپ سکھاتی ہے ہار جیت معنی نہیں رکھتی صرف مقابلوں میں شرکت ضروری ہے جس سے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما بہترطریقے سے ہوتی ہے امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ہماری سپورٹ بھی شامل رہے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket