خیبرپختونخوا میں گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ امتحانی ہالز کا با قاعدگی سے دورہ کیا جائے گا۔ کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔ 1800 مراکز میں کل 534000 طلباء امتحان دے رہے ہیں۔
پشاور بورڈ کے 1 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ طلباء وطالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مردان بورڈ کے 80 ہزار، ایبٹ آباد بورڈ کے 95 ہزار طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں اور ملاکنڈ بورڈ 76 ہزار، سوات بورڈ سے 60 ہزار طلباء وطالبات امتحان دیں گے۔
کوہاٹ بورڈ کے 51 ہزار، بنو بورڈ کے 33 ہزار، اور ڈی آئی خان بورڈ کے 31 ہزار طلبہ امتحان دیں گے۔صوبے بھر میں انٹر امتحانات کے لئے 18 سو سے زیادہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
