خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی تغیر صحت کے نظام پر ہیلتھ مینجرز کی اورینٹیشن کیلئےسیمینار

خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی تغیر سے نمٹنے اور محکمہ صحت کی اس بابت تیاری بارے ہیلتھ مینجرز کی اورینٹیشن کیلئے ایک روزہ سیمینار کا آغاز ہوا جس میں ائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی اور تمام ڈی ایچ اوز کی شرکت کی۔ موسمیاتی تغیر سے خیبرپختونخوا بُری طرح سے نمبرد آزما ہے۔ انفلوئنزا لایک ڈیزیز، واٹر بارن ڈیزیز، نمونیا کی بڑھتی ہوئی شرح سب موسمیاتی تغیر کی وجہ سے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کہنا تھا ہم نے ڈینگی کو امسال کنٹرول کرکے ثابت کردیا کہ ہم ان چیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں ۔ پختونخوا پہلا صوبہ ہے جو ہیلتھ سیکورٹی پر پراونشل ایکشن پلان بنارہاہے جو کہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کلائمیٹ ریزیلئنٹ ہیلتھ سسٹم ہمارے صوبے کیلئے ناگزیر ہے۔ تقر یب سے خطا کر تے ہو ئےڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے بتایا ہم نے اپنے ابتدائی صحت کے مراکز بشمول دیہی و بنیادی مراکز صحت کو فعال و مربوط بنانا ہے۔ سخت معاشی حالات کے باوجود کسی بھی ضلع میں ادویات و فنڈز کی کمی نہیں آنے دی۔ ادویات کیلئے کوشش ہے کہ سو فیصد بجٹ ریلیز کردیں تاکہ ڈی ایچ اوز کو طبی خدمات کی بجا آوری میں آسانی ہو۔ آپ اپنے بجٹ کا 90 فیصد ہسپتالوں سے حاصل کرتے ہیں جس پر آپ کو فوکس کرنا چاہئے۔ ہسپتالوں میں تشخیصی ٹیسٹوں کے ریٹس ریوائز نہیں ہوئے جو کہ اب ریوائز ہونے جارہے ہیں۔  ایک ڈی ایچ او یا ڈائریکٹر کم از کم دو سال تک اپنے پوسٹ پر رہنا چاہئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket