پشاور:چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں ڈینگی سےبچاؤ کےلیے آگاہی مہم جاری۔
سیکرٹری ریلیف کے مطابق مہم میں تعلیمی اداروں میں سیشنز،میٹنگز اور ورکشاپس، ڈور ٹو ڈورمہم، بل بورڈز،مساجد میں اعلانات، ہورڈنگز، ریڈیو پیغامات اور مؤثر سوشل میڈیا مہم شامل ہیں۔
اب تک 560 اسکولوں،241 کالجوں اور9مدارس میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سیشنز کا انعقاد ہوا جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مختلف اضلاع میں 114,643 پمفلٹ، 32,802 بینرز، اور 11,560 آگاہی پرمبنی بروشرز تقسیم کیے گئے ہیں۔ت
محکمہ ریلیف نے ڈینگی سےبچاو کے لیےایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جبکہ متعلقہ اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں ۔
ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ،اور سول ڈیفنس مل کر عوامی آگاہی کے اقدامات میں حصہ لے رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کو شامل کرکےہم نہ صرف آگاہی بڑھا رہے ہیں بلکہ احساس ذمہ داری کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔