خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔
خیبرپختونخوا میں مزید 310 افراد ڈینگی وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 520 تک پہنچ گئ ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔
دیر لوئر میں 46 اور مردان میں 39 مریض گزشتہ روز ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔