خیبرپختونخوا میں 13جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

پشاور: خیبرپختونخوا میں 13جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ۔

عوام کو طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے،

 بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket