خیبرپختونخوا میں 15 سے 21 مئی تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

 خیبرپختونخوا میں 15 سے 21 مئی تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17مئی تک صوبے کے بیشترحصوں میں دوپہر اوررات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے چلنےسے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔۔صوبے کے بیشتر علاقوں میں بدھ کے روز سے دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

۔‎پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائرپر پانی کے دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں اور زیادہ درجہ حرارت صوبے کے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے میں اضافہ جبکہ دریاؤں کا بہاؤ کو بڑھا سکتا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسان فصلوں کے لیےپانی کا مناسب انتظام کریں۔ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔۔ہیلتھ/میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو برقرار رکھنے کی ہدایت کریں۔۔مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔۔تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیے۔عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع  ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ ‎

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket