خیبرپختونخوا میں 19جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبرپختونخوا میں 19جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی گئی ہے۔ 

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت۔

بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔

بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket