ہنر میلہ میں مرد و خواتین نے مختلف دستکاری سٹالز سجائے ہوئے ہیں۔ہنر میلہ میں محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کا بھی سٹال ہے۔ محکمہ جیل کے سٹال میں قیدیوں کے ہاتھوں کی بنی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ ہنر میلہ میں روایتی رباب موسیقی بھی رکھی گئی ہے۔ ہنر میلہ کا افتتاح سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا بختیار خان نے کیا۔ہنر میلہ میں خواتین ہنرمندوں کو اپنا ہنر اور دستکاری مصنوعات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔صوبے کے ہنرمندوں کو مواقع فراہم کرینگے۔ ہنر میلہ 31 دسمبر تک پشاور صدر میں جاری رہےگا۔ ہنر میلہ میں محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔