پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 206 کلو میٹر، شدت5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے سوات اور گردونواح سمیت لوئر دیر اور مردان اور باجوڑ میں محسوس کئے گئے۔
ابھی تک ریسکیو ہیلپ لاٸن 1122 پر ایمرجنسی کی کوٸی کال موصول نہیں ہوٸی۔ ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لاٸن 1122 پر بروقت کال کریں۔