خیبرپختونخوا کے معروف کھلاڑی وقومی بیڈمنٹن چیمپئن مراد علی کا اعزاز

پشاور:خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن کے معروف کھلاڑی اور قومی چیمپئن مراد علی نے حیدر آباد میں نیشنل چیمپئن شپ جیت کر مسلسل چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے اعزاز میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے کوچ حیات اللہ اور ندیم خان نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے حکام، کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں کے علاوہ والی بال انٹرنیشنل کوچ واصف اللہ, اتھلیٹکس انٹرنیشنل کوچ اسد اقبال، عابد آفریدی،بشریٰ، ملک فراز اور ایبٹ آ باد کے بیڈمنٹن کوچ حمزہ خان عالیا نے شرکت کی اور مسلسل چھٹا ٹورنامنٹ جیتنے پر مراد علی کو خراج تحسین پیش کیا۔

مراد علی نے اس سال کی پہلی چیمپئن شپ ایس ایس بی نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ جو حیدر آباد میں منعقد ہوئی جیت لی، قبل ازیں کوئٹہ میں نیشنل بیڈمنٹن رینکنگ ٹورنامنٹ، چارسدہ میں نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2021 میں جبکہ 2022 میں نیشنل چیمپئن شپ لاہور، نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ بہاولپور، چیف سیکرٹری بلوچستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کوئٹہ میں جیتی ہے۔ مراد علی تقریب کے انعقاد ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کوچز کی رہنمائی، ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے تعاون، والدین اور لوگوں کی دعاؤں سے کامیابی ملی ہے وہ مستقبل میں مزید محنت کر کے صوبے کے لئے اعزازات جیتنے کی کوشش کریں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket