وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صاف توانائی کی پیداوار کے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں 7420 سکولز، 5762 مساجد اور 134 صحت مراکز کی سولرائزیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
ضم اضلاع میں بھی 895 مساجد اور 5 کلیساؤں کی سولرائزیشن مکمل کر لی ہے۔
وزیراعلٰی کے مطابق 100 سے زائد دیہاتوں میں 6643 گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ161 میگاواٹ کے 7 پن بجلی منصوبے مکمل کئے ہیں جو نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے۔ 232 میگاواٹ کے 7 مزید پن بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے، 9 ارب روپے آمدنی ممکن ہو گی۔
دوسری طرف 28 میگاواٹ کے 316 چھوٹے پن بجلی گھروں سے مقامی آبادیوں کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں۔
291 مزید چھوٹے پن بجلی گھروں پر بھی کام جاری ہے۔
ڈونرز کی مدد سے 545 میگاواٹ کے تین منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے سالانہ 28 ارب روپے آمدنی ہوگی۔