خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی آج سے شروع ہو جائے گی۔ اے جی آفس کے بیان کے مطابق آج سے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی شروع ہوگی اس حوالے سے تنخواہوں کے چیک بینکوں میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سسٹم کو اپ ڈیٹ کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ اس سے قبل تنخواہوں سے سیلاب متاثرین کی کٹوتی کا کہاگیا بعد میں فیصلہ واپس لے لیا گیا گیا ۔ اے جی آفس کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کیلئے پسے دستیاب ہیں بحران سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ۔
یکم کو ہفتہ کا دن تھا اس لئے تنخواہوں کی ادائیگی سے آج سے شروع کی گئی ۔ چھ اکتوبر تک تخواہوں کی مکمل ادائیگی یقینی ہو جائے گی ۔