خیبر پختونخواہ: 75 واں جشن آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخواہ میں پاکستان کا 75 واں جشن آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف شہروں میں سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات منعقد ہوئیں جس میں شہریوں کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم تھامے شریک ہوئی۔

جشن آزادی کی مناسبت سے  تمام اضلاع میں گلیوں اور محلوں کو جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا جبکہ  شہر شہر چراغاں اور شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پشاور:  پشاورمیں 75ویں یوم آزادی کے دن کا آغاز کرنل شیر خان سٹییڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے آج 75 ویں یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا انعقاد پاکستان آرمی زندہ باد مومنٹ نے کیا ریلی گلبہار ہشتنگری اور قلعہ بالہ حصار سے ہوتے ہوئے کور کمانڈر پشاور اور پھر پرس کلب میں اختتام پزیر ہوئی۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں اورکزی سپورٹس کمپلیکس میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں اورکزی سپورٹس کمپلیکس میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

شمالی وزیرستان : تحصیل میرانشاہ کے یونس خان اسٹیڈیم میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کورکمانڈر خیبرپختونخوا,جی او سی شمالی وزیرستان,صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر ضلعی انتظامیہ و پولیس آفیسرز کی شرکت،

تقریب میں کورکمانڈر خیبرپختونخوا نے شرکاء کے ہمراہ کیک کاٹا اور شرکاء کو 14 اگست کی مبارکباد دی طلبہ نے خاکے ,ملے نغمے اور مقابلے کئے ۔

مہمند: کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کی تقسیم انعامات تقریب میں قبائلی عمائدین کے علاوہ طلبہ اور سول سوسائٹی کی شرکت کی۔ ڈائریکٹریٹ سپورٹس مہمند کی جانب سے کرکٹ ۔فٹ بال ۔ہاکی والی بال بیڈمنٹن کے لئے ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مہمند نے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

چارسدہ: زمونگ کور یتیم خانہ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام۔تقریب میں بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں یتیم بچوں نے ملی نغمے۔ٹریبوٹ اور خاکے پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

ایبٹ آباد: ہزارہ ڈویژن کے تما م اضلا ع میں بھی 75وا ں جشن آذادی بڑے جو ش و جزبے سے منایا گیا ہزارہ ڈویژن کے تما م ضلعی ہیڈ کوا ٹرز میں پر چم کشا ئی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket