خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ گندم خریداری کا ہدف چودہ لاکھ میٹرک ٹن کردیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ گندم کی خریداری کا ہدف گیارہ لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر چودہ لاکھ میٹرک ٹن کر دیا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی مشترکہ کانفرنس میں کہی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ رواں سال حکومت خیبرپختونخوا سبسیڈائزڈ آٹےکی فراہمی پر 34 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ سرکاری سبسیڈائرڈ آٹے کی فراہمی سے مارکیٹ آٹے کی قیمت میں آہستہ آہستہ کمی آئے گی۔

عاطف خان نے کہا کہ شہباز شریف اور پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی پر پابندی نہ لگائیں پنجاب اور خیبرپختونخوا ایک ہی پاکستان میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  پنجاب سےغیر قانونی پابندی سے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ پچھلے سال خیبرپختونخوا میں سبسسیڈائزڈ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فروخت کیا اسی سال اسکو مزید کم کیا ہے۔ سرکاری سبسیڈائزڈ آٹے کا 20 کلوتھیلا 980 روپے اور دس کلو کا تھیلا 490 روپے میں مارکیٹ میں شہریوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ  سرکاری رعایتی نرخ پر اٹے کی ترسیل شروع ہو چکی ہے۔

سرکاری رعایتی نرخ پر اٹا رجسٹرڈ سیل پوائنٹس پر دستیاب ہے۔ سرکاری سبسیڈائزڈ آٹا گرین کلر تھیلا میں سپلائی جلد شروع ہوگی۔شہری سبسیڈائزڈ آٹے میں کسی بدعنونی کیخلاف مخکمہ خوراک میں مقررہ نمبرز پر شکایت کریں۔

خیبرپختونخوا کےبجٹ سال 2022-23 میں انصاف فوڈ کارڈ کیلئے 26 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔ جولائی سے انصاف فوڈ کارڈ کا آغاز کیا جائے گا۔فوڈ کارڈ سکیم کے تحت 10لاکھ خاندانوں کو 2100 روپے ماہانہ دی جائے گی انصاف فوڈ سکیم سے 50 لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔احساس پروگرام سروے کے تحت مستحق غریب خاندانوں کو انصاف فوڈ کارڈ دیا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket