خیبر پختونخوا :سیاحتی مقامات پر برف باری کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات میں برف باری کی وجہ سے راستے بند ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے ایڈوائزری جاری کردی۔

چترال میں سڑک صرف 4/4 گاڑیوں کیلئے قابل استعمال ہے جبکہ شندور پاس مکمل بند ہے۔

محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ  سوات مالم جبہ میں 4/4 گاڑیوں کیلئے قابل استعمال جبکہ ،کالام،بحرین اور گبین جبہ کی سڑکیں بند ہیں۔

دیر میں تمام سڑکیں کھلے ہیں،گاڑیوں والے ٹائرڈ چینز کا استعمال کریں دوسری طرف گلیات کی تمام سڑکیں کھلیں ہیں لیکن ڈرائیورز کو چینز کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ناران /کاغان میں شاران،سری پائے اور بابو سر پاس کی سڑکیں بند ہیں اس لئیے سیاح دوران سفر احتیاطیں تبدابیر اختیار کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket