پشاور: خیبر پختونخوا سے ٹیرنٹولا اور بچھوؤں کی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے ایک کارروائی میں قیمتی مکڑیوں اور بچھوؤں کی غیر قانونی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو ٹیرنٹولا مکڑی دالوالہ ایبٹ آباد سے اسلام آباد لے جارہا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ٹیرنٹولا مکڑی، بچھو، جیکو چیتا چھپکلی کو یہاں پکڑ کر تھائی لینڈ اور چاپان اسمگل کیا جاتا ہے، اور ان کی قیمت وزن اور سائز کے حساب سے لگائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان حشرات کو موذی امراض کے علاج کی ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔