خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ آج شام سے شروع ہونےکا امکان۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ منگل کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیئے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔
تیز بارشوں اورتیز ہواؤں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی کی گئی ۔بارشوں اور تیز ہواؤں سےموجودہ گرمی کی شدت میں 4سے 6 سنٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔