پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سےقبائلی ضلع اورکزئی میں سمانہ کے مقام پر چار روزہ پیراگلائیڈنگ فیسٹیول کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ملک بھر سے 60 پیراگلائیڈرز نے دو مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ مقابلے میں افغان خاتون نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شریک عوام پیراگلائیڈزز کے مختلف فلائی مووز سے محظوظ ہوئے۔ مذکورہ تقریب کے دوران اورکزئی میں پہلے پیراگلائیڈنگ کلب کا بھی سنگ بنیاد رکھا کیا۔ پیرا گلائڈنگ سے متعلق تقریب میں جی او سی کوہاٹ مہمان حصوصی کے طور پر شریک ہوئے جنہوں نے تقریب کے اختتام پر پیراگلائیڈز میں انعامات تقسیم کئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقاریب کے انعقاد سے قبائلی ضلع اورکزئی میں سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا جس پر علاقہ مکین اور عوام نے سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔