گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے دو اور مریض جاں بحق ،تعداد 12 ہوگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 392کیسز رپورٹ۔پشاور 180،مردان 89،صوابی 20 اور کوہاٹ سے 29نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 26 نئے مریض داخل۔ اس وقت 89 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ
صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2469 ہوگئی ہے۔صوبہ بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 12460 جبکہ 9979ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں.