خیبر پختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے اہلکاروں میں 22 لاکھ تقسیم

خیبر پختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے اہلکاروں کے علاج معالجہ پر خرچ کی گئی مجموعی طور پر 22 لاکھ کے چیک خیبر پولیس کے اہلکاروں میں تقسیم۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر سے منظور شدہ مجموعی طور پر 22 لاکھ کے چیک ڈی پی او خیبر سیلم عباس کلاچی اور ایس پی انویسٹیگیشن اسلم نواز خان نے تقسیم کئے جس میں پولیس افسران بشمول اہلکاروں کی جانب سے جمع کردہ درخواستوں پر تفصیلی غور و خوض اور تمام درخواستوں کی مکمل چھان بین کے بعد پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے پر خرچ کی گئی رقم کے چیک خیبرپختونخوا پولیس ویلفئیر سے 22 لاکھ کی رقم منظور کروائی گئی جس میں دوران ڈیوٹی طبی موت فوت ہونے والے دو اہلکاروں نے 9،9 لاکھ چیک انکے ورثاء نے وصول کئے جبکہ ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے تین اہلکاروں نے ایک ایک لاکھ کے چیک وصول کئے ۔

ڈی پی اوخیبرسلیم عباس کلاچی نےکہا کہ پولیس اہلکاروں کی مشکلات اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے درخواستوں پرغورغوص کےبعد اہلاہلکاروں کے درخواستوں پرعمل درآمد کیا جاتا ہے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں جا رہے ہیں۔خیبر پولیس کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket