خیبر پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے  بکتر بند گاڑی کی فراہمی

پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے احکامات پر خیبر پولیس کو دہشت گردی اور بدامنی سے نمٹنے کیلئے  بکتر بند گاڑی(APC ) فراہم کردی گئیں۔
ائی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے دورہ خیبر کے موقع پر ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے خصوصی درخواست پر وعدہ کیا تھا کہ خیبر پولیس کو جدید بکتر بند گاڑی سمیت سرویس سٹرکچر پر کام جلد شروع کیا جائے گا اورآج دونوں وعدے پورے کردئیے گئے۔
ڈی پی او نے آر آئی خیبر امجد شلمانی کو بکتر بند گاڑی کی چابی باقاعدہ طور پر حوالے کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید بکتر بند کی فراہمی سے خیبر پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی دہشت گردی بدامنی اورجرائم پیشہ افراد تک رسائی میں مدد گار ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پولیس ضم اضلاع کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور اسکے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket