رمضان المبارک:رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل کو پشاور میں منعقدہو گا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 02 اپریل 2022 کو پشاور ایڈمنسٹریٹر اوقاف دفتر میں منعقد ہو گا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف عبدلغفور شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران کے لئے انتطامات بارے لائحہ عمل وضع کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

اجلاس میں محکمہ ایڈمینسٹریشن ، محکمہ پولیس، محکمہ موسمیات، ایڈ مینسٹریٹر اوقاف،  ڈائریکٹوریٹ آف حج  ودیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی 02 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے ایڈمینسٹریٹر اوقاف کے دفتر پشاور عیدگاہ روڈ پر اجلاس کا انعقاد کرے گی جس کے لئے محکمہ پولیس فل پروف سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے گی ۔ اس کے علاؤہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی ممبران کے لئے محکمہ ایڈمینسٹریشن ٹرانسپورٹ فراہم کرےگی۔ اجلاس میں تمام تر محکموں کے نمائندوں نے اپنی اپنی آرا پیش کیں۔ اجلاس کا مقصد رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو تمام تر انتظامات فراہم کرنا تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات تیکنیکی معاونت اور انتظامات فراہم کرے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket