ریگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پشاور : گزشتہ شب تھانہ ریگی ماڈل ٹاون کے علاقہ میں نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں واجد اور فرمان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان، سول و عسکری حکام، ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، شہداء کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket