زلمی فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی جمعرات کے روز بنوں سپورٹس کمپلکس میں دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد مقامی سطح پر کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران 250 کھلاڑیوں کو کرکٹ کے مختلف شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا گیا۔
پروگرام میں زلمی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کمرشل میاں عباس، ڈائریکٹر کرکٹنگ افیئرز احد خان، سوشل میڈیا منیجر عمر خان اور محکمہ کھیل و ثقافت ضلع بنوں کے عظمت خان نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔ نوجوانوں اور عوام کی جانب سے اس اقدام کو کافی سراہا گیا۔ کیوںکہ اس سرگرمی کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کر کے ان کی سوچ کو روشن مستقبل اور پاکستان کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دلانی تھی جس سے وہ ملک مخالف عناصر کے ہاتھوں میں جا نے سے بھی بچ جایئنگے