زورخانہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ذاکر خان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا
ایران کے شہر اصفحان میں منعقد ہونے والے پہلے زورخانہ ورلڈکپ میں پاکستان کے ذاکرخان نے سنگ گرفتھ میں کانسی کاتمغہ جیت کردنیابھرپاکستان کانام روشن کیا۔مشیرکھیل صوبہ خیبرپختونخواء سید فخرجہان کی جانب ذاکرخان کے لیے پچاس ہزارروپے کانقد اعلان،اوران کی صلاحیتوں کو دل کھول کرسراہا اس موقع پرڈائریکٹرجنر ل سپورٹس عبدالناصرخان بھی موجود تھے۔پاکستان زورخانہ فیڈریشن کے صدرارباب نصیرنے پشاورمیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان میں برائے نام حد تک ہی زورخانہ کاکھیل کھیلاجاتاہے جبکہ ایران،قازقستان،ترکمانستان سمیت کئی ایک ممالک میں زورخانہ کاکھیل باقاعدگی کے ساتھ کھیلاجاتاہے اوران ممالک میں زورخانہ کے انٹرنیشنل معیارکے کلبز ہیں جبکہ ہمارے پاس کوئی ایک بھی کلب نہیں گزشتہ ماہ ایران کے شہر اصفحان میں زورخانہ ورلڈ کپ منعقد ہواجس میں دنیابھر کے بائیس سے زائد ممال حصہ لیامجموعی طورپرایران نے پہلی،عراق نے دوسری،تاجکستان نے تیسری،قازقستان نے چوتھی جبکہ پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔انفرادی مقابلوں کے سنگ گرفتھ میں پاکستان نے ذاکر نے کانسی کاتمغہ جیت کرپاکستان کانام روشن کیا۔ان کاکامیابی میں ہم نے گذشتہ روزمشیرکھیل صوبہ خیبرپختونخواء سید فخرجہان اورڈاائریکٹرجنر ل سپورٹس عبدالناصرسے ان کے آفس میں ملاقات کی اوراپنی کارکردگی سے آگاء کیاجنہون نے ذاکر خان کی کارکردگی کاشاندارالفاظ میں سراہا اورمحکمہ کھیل کی جانب سے پچاس ہزارروپے کااعلان کیا۔ارباب نصیر نے مزید بتایاکہ محکمہ کھیل نے اس سے قبل ہمارے کھلاڑیوں کے کیمپس اورویزہ ٹکٹ اخراجات کی مد میں ہمارے ساتھ تین لاکھ روپے کاتعاون کیاتھا جس کے لیے ہم محکمہ کھیل اورمشیرکھیل صوبہ خیبرپختونخواء سید فخرجہان ڈائریکٹرجنر ل سپورٹس عبدالناصرخان کے مشکورہیں۔