Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, April 20, 2025

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور

سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں اہم ترمیم منظور کرلی۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے بعد عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخیں دینے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مل گیا۔

62 ون ایف کے تحت نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، سیکشن 232 میں ترمیم سے نااہلی کی مدت واضح کردی گئی۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں بھی ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت الیکشن کمیشن نیا الیکشن شیڈول یا الیکشن تاریخ کا اعلان کرسکے گا، الیکشن کمیشن الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کرسکے گا۔

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور

Shopping Basket