شانگلہ: وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شانگلہ کے لیے دو میگا پراجیکٹس کی منظوری دی ہے جس میں شانگلہ کے لیے ایک یونیورسٹی اور تحصیل کانہ کو سب ڈویژن کا درجہ دینا شامل ہے۔وزیراعلیٰ نے یہ بات بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل کانہ کو سب ڈویژن میں اپ گریڈ کرنے کا عوام کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اس وادی کی ترقی کے لیے مزید فنڈز فراہم کرے گی۔ انہوں نے عمران خان کے جلسے میں آنے والے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، کوہستان اور دیگر علاقوں کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
