پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر اور سماجی شخصیت شاہد خان آفریدی نے سیلاب متاثرین کی دلجوئی اور امداد کے لیے ضلع بونیر کا خصوصی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سعود خان بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے شاہد آفریدی کو جاری امدادی سرگرمیوں اور پولیس کی جانب سے فراہم کی
جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔
شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں نقد رقوم اور اشیائے ضرورت بھی تقسیم کی گئیں۔ شاہد آفریدی نے غمزدہ خاندانوں کے گھروں کا بھی دورہ کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و حوصلے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔