پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب آج ہو گی۔
شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی
کچھ عرصہ قبل شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ان کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنا پڑے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کی تقریب آج اسلام آباد میں ہو گی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو ہو گا۔