Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, August 1, 2025

شمالی وزیرستان:آپریشن میں مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک

شمالی وزیرستان: میرعلی کے گاؤں خدی میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد الطاف عرف احمد ساتھی سمیت مارا گیا۔
ہلاک دہشت گرد 2012 سے عیدک، خدی اور دیگر علاقوں میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ دہشت گرد احمد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، آئی ای ڈی لگانے، بھتہ خوری اور دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ 3 دن قبل عیدک خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں بھی  یہ ملوث تھا۔ رپورٹس کے مطابق  ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشتگردی کی نئی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے والا مواد اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوئیں۔

شمالی وزیرستان:آپریشن میں مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک

Shopping Basket