میران شاہ: جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجرجنرل محمد نعیم اختر کی احکامات کی روشنی میں کمانڈنگ ٹوچی سکاوٹس بریگیڈیئر رضوان شریف کے زیر نگرانی شمالی وزیرستان علاقے ہمزونی کے مستحق افراد میں رمضان پیکج کی تقسیم کی گئ ۔
ہیڈ کوارٹرز سیون ڈویژن اور ٹوچی سکائوٹس کے تعاون سے ہمزونی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سفید پوش اور مستحق طبقہ کے افراد کو رمضان کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے126 ونگ کی کمانڈر کرنل عارف حسین کی زیر نگرانی رمضان پیکج کے تحت ایک سو گھرانوں میں راشن کے پیکجز تقسیم کئے گئے۔ رمضان کے خوشیوں بھرے مہینے میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجر جنرل محمد نعیم اختر اور کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس برگیڈیر رضوان شریف کے خصوصی احکامات پر مستحق افراد میں راشن پیکجز کی تقسیم کی گئی۔ راشن کی تقسیم کے مذکورہ علاقوں میں تقسیم کئے گئے.
راشن کے پیکجز میں آٹا،گھی،چاول، چینی، اور دیگرروزمرہ ضروریات کی اشیائے خوردنی شامل تھیں۔ جس سے مستحق گھرانے اپنے گھروں میں راشن کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ امن کی بحالی یا پھر مستحق دکھی انسانیت کی خدمت ہو پاک فوج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان کے دنوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا بہت ہی اچھا اقدام ہے جس پر علاقے کی عوام نے ایف سی، پاک فوج اور بالخصوص 126 ونگ کی کاوشوں کو سراہا ۔