میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن تحصیل سپین وام میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجرجنرل محمد نعیم اختر کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس بریگیڈیئر رضوان شریف فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا مفت چک اپ اور دوائی دی گئی.
مریضوں میں مرد ، خواتین آور بچے شامل ہیں فری میڈیکل کیمپ میں 18 ڈاکٹروں نے حصہ لیا جس میں مرد مریضوں کیلئے 11 مرد ڈاکٹرز اور خواتین مریضوں کیلئے 6 خواتین ڈاکٹرز موجود تھے.
قبائلی عمائدین ملکانان اور عوام نے جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجرجنرل محمد نعیم اختر ، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس بریگیڈیئر رضوان شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے بڑے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد شمالی وزیرستان کے دوسرے علاقوں میں بھی قائم کئے جائیں تاکہ مہنگائی کے اس شدید دور میں غریب قبائلی عوام کی مریضوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکیں ۔