شمالی وزیرستان: میران شاہ میں سرگرداں چوک کے قریب فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار اور 4 سویلین زخمی ہیں۔
خودکش بمبار نے اپنی موٹر سائیکل فوجی کانوائے سے ٹکرا دی۔ زخمی افراد میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔