ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نے سب ڈویژن رزمک میں عید الفطر کے پروقار موقع پر فٹ بال میچ کا انعقاد کیا ۔
جسمیں شمالی وزیرستان کے توری خیل اور بورا خیل فٹ بال کلبوں کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔ جو کہ بوراخیل کلب نے میچ جیت لیا ۔ اس موقع پر اے سی رزمک شاہد اقبال خٹک مہمان خصوصی تھے ۔ جنہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس NWTD کی طرف سے فراہم کردہ ٹرافیاں ، کٹس اور بوٹ تقسیم کئے ۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس کھیل کو دیکھا اور لطف اندوز ہوئے ۔ عوام نے یوتھ آفس کی کاوشوں کو سراہا ۔