صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر سے آپریشن ضرب عضب سے تباہ ہونے والی شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے دکانوں ، بازاروں زمینوں کے مالکان ، اقوام موسکی ، میرعلی وزیر ، ہرمز ، عیسوڑی اور تاجر برادری کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات ۔
ملاقات میں صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ معاوضہ امدادی رقم سے کوئی بھی متاثرہ خاندان محروم نہیں رہے گا اور حق دار کو گھر کی دہلیز پر نقصان کا معاوضہ دیا جائے ۔
انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کی تاجر برادری کو مایوس نہیں کروں گا پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ کسی بھی فرد کی حق تلفی نہیں ہوگی سب کو قانون کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا،