ملک بھر کی طرح ضلع شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے پہلے دن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ضلعی پولیس سربراہ فرحان خان نے موجودہ حالات کے تناظر میں انسداد پولیو ٹیموں اور ان کیساتھ تعینات سیکیورٹی جوانان کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
انسداد پولیو مہم کے دوران جگہ جگہ ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ جبکہ ضلع کی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے مہم کے دوران سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ضلع کے سرکلز میں ٹیموں کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز ، ایس ڈی پی آوز خود کر رہے ہیں جبکہ آوور آل کمپین / سیکورٹی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ضلعی پولیس سربراہ کر رہے ہیں ۔
ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیو ٹیموں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے بچوں کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ارکان سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ملک وقوم کا مستقبل محفوظ بنائیں۔